مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی محکمہ اطلاعات میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں بہت سا ریکارڈ جل گیا جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ(پی آئی ڈی) کی عمارت میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی جب کہ عمارت میں موجود ریکارڈ جل گیا۔
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ فوراً موقع پر پہنچا، ریسکیو اہلکاروں نے تمام ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا، اور دو گھنٹوں کے آپریشن کے دوران آگ پر قابو پالیا۔ سیکریٹری انفارمیشن شفقت جلیل کا کہنا ہے کہ ابھی یہ بتانا مشکل ہے کہ آگ لگنے کے باعث کتنا ریکارڈ جل کر ضائع ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ